میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکہ میں گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، مقتول کے والد نے ڈھاکا کے تھانے میں شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ اسٹار کرکٹر کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ مقدمہ قتل میں نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم سول نافرمانی تحریک کے دوران ہونے والی اموات کے باعث عہدے سے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہوگئی تھیں جب کہ شکیب الحسن پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔