Home » بلوچستان میں شدت پسندوں کے ہاتھوں 23 افراد قتل

بلوچستان میں شدت پسندوں کے ہاتھوں 23 افراد قتل

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(اسلم مراد) بلوچستان کے علاقے موسی خیل میں شدت پسندوں نے ٹرکوں اور بسوں کو روک کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 افراد کو قتل کردیا ہے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔

یہ واقع اس وقت پیش آیا جب گزشتہ رات شدت پسندوں نے ذیلی سڑکوں پر باقاعدہ ناکے لگالیے اور ٹرکوں اور مسافر بسوں کو روک کر مسافروں کی شناخت شروع کردی۔ شدت پسندوں نے مسافروں کے باقاعدہ طور پر شناختی کارڈ چیک کیے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو سڑک سے دور لیجا کر گولیاں مار کرقتل کردیا گیا ۔ شدت پسند قتل کرنے کے بعد کافی دیر تک ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے اور انہوں نے خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے دس گاڑیوں کو بھی پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

بلوچستان کے گورنر ، وزیر اعلی ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ، اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے اس واقع کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کا کہا ہے۔

بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور شناختی کارڈ دکھا کر مارنے کا سلسلہ گزشتہ ایک دہائی سے جاری ہے اور اب تک اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جس میں درجنوں افراد قتل ہوچکے ہیں۔ اس واقع کے بعد شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی پوسٹوں پر بھی حملہ کردیا جس کا سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے انتہائی دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور بارہ شدت پسند ان واقعات میں مارے گئے۔

پولیس ، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت میدان میں آنے کے لیے اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جبکہ حکومت پاکستان نے واقعے کی انکوائری کروانے اور ذمہ داروں کو قرار واقع سزا دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز