پیر, اکتوبر 14, 2024
Home » بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، وفاقی وزیر داخلہ

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، وفاقی وزیر داخلہ

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ قوم کے سامنے لائیں گے۔ دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے یہ واقعات ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہاں امن و امان کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز