بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کااعلان کرنے کے لئے خود امسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف میدان میں آگئے ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے 14روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان کردیا۔ نوازشریف نے ایک بار پھر اقتدار سے نکالے جانے پر کہاکہ آج بھی پوچھتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کرب سے گزررہے ہیں، مینارپاکستان جلسےمیں بجلی کےبلوں سےمتعلق گفتگوکی تھی، مینارپاکستان جلسےمیں بتایامیرے دورمیں بجلی کا بل اورآج کتنا ہوگیا ہے۔ ہماری حکومت نے اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں نے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ، عوام کیلئے ایک اچھا ریلیف پیکیج تیار کیا ہے ، ہمارا فرض ہے موجودہ صورتحال کو ٹھیک کریں۔صدر مسلم لیگ ن نے اعلان کیا کہ 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 14روپے کا ریلیف ملے گا ، بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے 45ارب روپے مختص کیے ہیں ، ترقیاتی پیکیج کے فنڈز سے کٹوتی کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔ مریم نواز بجلی کے بلوں کیلئے سولر پینل سکیم بھی لے کر آ رہی ہیں ، نوازشریف نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا؟ ان کو یہ بات مذاق لگتی ہے ، مجھے نکالنے کی کوئی مناسب وجہ تو بتاتے، مجھے اس لیے نکالا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ، مجھے نکالنے والے ججز سے کسی نے نہیں پوچھا۔ صدر مسلم لیگ ن نے سوال اٹھایاکہ اس ملک میں آئی ایم ایف کو کون لایا؟ جیل میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنے والا آئی ایم ایف کو دوبارہ لایا، مریم اور شہبازشریف کو کہتا ہوں کہ مہنگائی کا طوفان ختم کریں ، میرے دور میں ڈالر 104روپے کا تھا، مریم نے گندم ، آٹے کی قیمت کو کم کیا۔ عوام کی تکالیف کومحسوس کررہا ہوں، باربارمیرا ذہن 2017کی طرف جاتا ہے، 2017میں مہنگائی کا نام ونشان نہیں اوربجلی کےبل انتہائی کم تھے،2013 میں ہم نے معیشت کو ٹھیک کیا، ہمارے زمانے میں 10،10روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ، چین کے تعاون سے ہماری حکومت نےنئےبجلی کےکارخانےلگائے، یہ مہنگائی بانی پی ٹی آئی کے دور سے شروع ہوئی ، مریم نواز بھی دن رات عوام کی خدمت کا سوچتی ہیں، پنجاب میں صفائی کے انتظامات بہتر کردیئے گئے ہیں۔صدر مسلم لیگ ن نے کہاکہ اقتدار کا خواہش مند نہیں ہوں ، ملک کی خدمت کی ہے ، ہم نے موٹر ویز اپنے وسائل نے بنائی ہیں، 2017 میں منتخب وزیر اعظم کو نکالنے کے ثبوت بھی موجود ہیں ، آخریہ سب کچھ کس نے کیا اور کون اس کا ذمہ دار ہے؟، اگر ترقی کا سفر جاری رہتا تو ہم آج ایشین ٹائیگر بن چکے ہوتے۔
بجلی 500یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 14روپے فی یونٹ ریلیف
17
previous post