میڈٰیا رپورٹس کے مطابق باکسر عامر خان کا شادی حال انگلینڈ کے شہر بولٹن میں واقع ہے جس کو وہ 12 ملین پاونڈز سے زیادہ میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی باکسر کا شادی ہال مناسب لوکیشن اور وینیو کے اطراف میں گندگی کی موجودگی کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل نہ کر سکا۔ اس منصوبے کی ناکامی پر اُن کے ملینز پاونڈز ڈوب گے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے شادی ہال کی فروخت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔