Home » ایران بس حادثہ، 28 افراد کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں: ممتاز زہرا بلوچ

ایران بس حادثہ، 28 افراد کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں: ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایران بس حادثے میں جاں بحق 28 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میتیں ایران سے جیکب آباد ایئر پورٹ پر پہنچائی گئیں، جن میں 16 زخمی افراد بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر صوبہ سندھ کے وزیر ناصر شاہ اور وزارت خارجہ کے ڈی جی عرفان سومرو ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے دوران ریسکیو کے عمل اور معاونت پر ایرانی حکام کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے تمام جاں بحق افراد کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

دوسری جانب، ایران بس حادثے میں جاں بحق 6 افراد کو کندھ کوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، ان افراد کی نماز جنازہ میں ضلعی انتظامیہ، شیعہ علما کونسل کے رہنماوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز