Home » ایرانی پارلیمنٹ نے صدر پزیشکیان کی نامزد کابینہ کی منظوری دیدی

ایرانی پارلیمنٹ نے صدر پزیشکیان کی نامزد کابینہ کی منظوری دیدی

تہران: ایران کی پارلیمنٹ نے صدر مسعود پزیشکیان کی نامزد کابینہ کے تمام افراد کی منظوری دیدی۔

by ahmedportugal
0 views
A+A-
Reset

ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک خاتون وزیر سمیت 19 رکنی کابینہ کی منظوری دیدی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے اجلاس کے پانچویں اور آخری روز اہلیت، صلاحیت اور سابقہ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد صدر پزیشکیان کی نامزد کابینہ ارکان کی منظوری دی۔

ایران کی 12 ویں پارلیمنٹ کے 288 ممبران نے ووٹ کے ذریعے چودھویں حکومت کی نامزد کابینہ کی منظوری دی، اس موقع پر صدر پزیشکیان نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کے سامنے نامزد وزراء کے حق میں دلائل پیش کیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد سید عباس عرقچی وزارت خارجہ، بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ ڈیفنس اور سید اسماعیل خطیب انٹیلی جنس کی وزیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

منظوری کے بعد امین حسین رحیمی وزیر انصاف، عبدولناصر ہمتی وزیر خزانہ اور سکندر مومنی وزیر داخلہ ہوں گے۔

پارلیمنٹ سے منظور شدہ 19 رکنی کابینہ کے ارکان میں علی رضا کاظمی، ستار ہاشمی، محمد رضا ظفر قندی، احمد میداری، غلام رضا نوری قزلجح، خاتون رکن فرزانہ صادق اور سید محمد اتباک کے نام شامل ہیں۔

سید سیمائی صراف، سید عباس صالحی، سید رضا صالحی امیری، محسن پاکنیجاد، عباس علی آبادی اور احمد دونیہ مالی کے نام بھی نئی کابینہ کے ارکان میں شامل ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز