منگل, جنوری 14, 2025
Home » انسٹاگرام پر ایک ہی پوسٹ میں 20 تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا ممکن

انسٹاگرام پر ایک ہی پوسٹ میں 20 تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا ممکن

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے خاموشی سے نیا فیچر پیش کردیا، جس کے تحت اب کسی بھی پوسٹ میں 20 تصاویر اور ویڈیوز کو شامل کیا جا سکے گا۔

اس سے قبل انسٹاگرام کی پوسٹ میں 10 تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرنا ممکن تھا لیکن اب ایپلی کیشن انتظامیہ نے اس کی تعداد بڑھا دی۔

ساتھ ہی انسٹاگرام  کی جانب سے ایک ہی پوسٹ کو متعدد افراد کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کا آپشن بھی دے دیا گیا۔

یعنی اگر تین سے چار صارفین ایک ہی پوسٹ کو ایک ساتھ اپنی پروفائیل پر شیئر کرنا چاہیں تو صرف دوسرے صارف کو مینشن کرنے سے ہی اس کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ وہ بھی اس پوسٹ میں اپنی تصاویر شامل کر سکے۔

مذکورہ فیچر کے تحت اگر کسی ایک پوسٹ میں تین مختلف صارف مل کر 20 تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا چاہیں تو بھی یہ ممکن ہوگا اور اس ضمن میں صرف صارفین ایک دوسرے کے اکاؤنٹس مذکورہ پوسٹ میں مینشن کریں گے۔

اگرچہ انسٹاگرام نے مذکورہ فیچر کو خاموشی سے پیش کردیا، تاہم فوری طور پر مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی۔

ایپلی کیشن انتظامیہ کے مطابق ترتیب وار مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز