امریکی ویزہ کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے انتظار اب مزید طویل ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ b1b2ویزہ حاصل کرنے کے لیے DS160فارم بھرنے والےپندرہ ماہ سے اٹھارہ ماہ انتظار کی سولی پر لٹکے ہیں جبکہ ایجنٹ حضرات جلدی اپوائنٹمنٹ کے نام پر لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں ایگزہ نیوز کے خصوصی سرورے کے مطابق ہر سال لاکھوں پاکستانی امریکہ کا وزٹ ، سٹوڈنٹ اور دوسرے اقسام کے ویزے اپلائی کرتے ہیں لیکن ان کے لیے انتظار کی ازیت ختم نہیں ہورہی۔ وزٹ ویزے کے لیے بعض اوقات اپوائنٹمنٹ نہ ملنے کا پیغام بڑا تکلیف دیتا ہے ایک قرینی دوست نے وزٹ ویزہ فارم بھرنے کے بعد الائیڈ بینک میں فیس جمع کروائی لیکن اسے اسلام آباد کا انٹرویو کا وقت نومبر 2025کا مل رہا تھا لیکن انہوں نے کراچی کا وقت لے لیا جو مئی 2025 کا مل رہا ہے ۔ ایجنٹ حضرات جعلی بکنگ کرکے انٹڑویو سلاٹ بک کرلیتے ہیں بعد میں جس کو اپوائنٹمنٹ پیسے دے کر دینی ہو اس کا فارم نمبر اور رجسٹریشن تبدیل کردی جاتی ہے اور اسے انٹرویو کے لیے پیش کردیا جاتا ہے جس میں عموما ویزہ حاصل کرنے میں ناکامی ہوتی ہے ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ویزہ انٹرویو ٹایم چھ ماہ کے کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں انہیں کامیابی ملنے کی امید ہے ۔
امریکی ویزہ کے لیے پاکستانیوں کا انتظار مزید طویل
20