Home » امریکا: ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

امریکا: ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

by ahmedportugal
17 views
A+A-
Reset

اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے نعرے لگائے گئے۔

ادھر امریکی شہر شکاگو میں بھی اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا جہاں پولیس نے 55 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار تک جا پہنچی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز