Home » الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہیں کیا، چیئرمین کا خانہ خالی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہیں کیا، چیئرمین کا خانہ خالی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی اپ ڈیٹڈ فہرست جاری کردی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا خانہ خالی رکھا گیا ہے۔

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی اپ ڈیٹڈ فہرست میں نوازشریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کانام بطورپارٹی سربراہ اور محمودخان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی تازہ فہرست میں صدر آصف علی زرداری کا نام بطورصدرپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین اور اسفندیار ولی خان کا نام اب بھی صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے جب کہ 167 رجسٹرڈ جماعتوں میں پاک سر زمین پارٹی اور جی ڈی اے سمیت دیگر جماعتوں کے نام بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کا کیس زیر التوا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی نے بھی 8 فروری کے الیکشن کے بعد جماعتی انتخابات کروائے تھے جنہیں تسلیم کرلیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز