منگل, جنوری 14, 2025
Home » الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا ۔

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللّٰہ بلوچ پر مشتمل ٹریبونل نے سعید لانگو کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی، سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ نےکی جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پی بی 36 قلات میں 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیدیا، ٹربیونل نےضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ حلقہ پی بی 36 سے جے یو آئی کے امیدوار سردار زادہ سعید لانگو نے ضیاءاللّٰہ لانگو کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

سعید لانگو نے پی بی 36 قلات کے گزک اور جوہان کے7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز