Home » اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کر دیا

اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

میلبرن: سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ  ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہوگی کیونکہ وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے، ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی گفتگو ہوگی جب کہ ابھی ہم  ڈے ون ڈے میچز کھیلنے انگلینڈ جا رہے ہیں اس پر پھر بات ہو گی۔

اسٹیو اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

یاد رہے  کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ ک سے ڈراپ ہونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فلاپ ہونے پر اسٹیو اسمتھ کے ریٹائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز