اسلام آباد کے علاقے ہمک میں کہوٹہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے، جن میں سے دو کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ پانچ جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام اب بھی ملبے تلے دبے ایک اور مزدور کی تلاش کر رہے ہیں۔
جاں بحق مزدوروں کی شناخت لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ ان میں سے تین کا تعلق تونسہ شریف سے تھا اور ایک کا تعلق کراچی کے ملیر سے تھا۔ اسلام آباد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں، ایس پی اور ایس ڈی پی او سمیت اعلیٰ حکام کوششوں کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔