Home » ’استری 2‘ کی باکس آفس پر دھوم، 100 کروڑ کیساتھ نیا ریکارڈ قائم

’استری 2‘ کی باکس آفس پر دھوم، 100 کروڑ کیساتھ نیا ریکارڈ قائم

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم "استری 2” نے اپنی کامیاب سٹوری لائن، ہارر اور کامیڈی کے تڑکے کی بدولت ریلیز کے صرف دو دن میں بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 76.5 کروڑ بھارتی روپے جبکہ دوسرے دن 30 کروڑ بھارتی روپے کمائے، اس طرح "استری 2” نے صرف دو دن میں 106.5 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

بالی ووڈ فلموں کے تجزیہ نگاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ فلم "استری 2” ہفتے اور اتوار یعنی آج اور کل مزید کمائی کرکے باکس آفس پر گزشتہ تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔

واضح رہے کہ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی "استری 2” میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز