میاں چنوں کے چھوٹے سے گاؤں کے غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے ارشد ندیم کے پورے گاؤں میں شاید کسی نے ایک کروڑ روپے کی رقم ایک ساتھ نہ دیکھی ہو لیکن ان کے سپوت نے یہ کارنامہ کر دکھایا ہے۔ ارشد ندیم نے گزشتہ روز 92 اعشاریہ 97 میٹر کی جولین تھرو پھینک کر اولپمکس کی تاریخ کا 114 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔
ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں پاکستانیوں کا دل بھی جیت لیا۔ وہی ارشد ندیم کے پاس چند ماہ قبل ایک جولین خریدنے کیلئے چند ہزار روپے نہیں تھے مئیر کراچی نے اس کیلئے 5 کروڑ روپے کی رقم کا اعلان کردیا ہے، گورنر سندھ نے 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ آے آر وائے لگونا کی جانب سے لگزری اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ الکبیر ٹاؤن کی جانب سے 1 پلاٹ انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی موبائل نیٹورک برانڈ نے بھی ارشد ندیم کو اپنے اشتہارات دینے کا اعلان کردیا ہے۔ برانڈز ارشد ندیم کے پیچھے ہیں۔ ارشد ندیم کی بھولی اور سادہ لوح ماں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ایک کروڑ میں کتنے زیرو ہوتے ہیں لیکن اسکا برخوردار بیٹا کروڑوں کا مالک بننے جا رہا ہے۔ ارشد ندیم جب پیرس میں جولین تھرو کر رہا تھا اس کے گھر میں ماں قرآن مجید ہاتھوں میں لیے رب تعالیٰ سے دعائیں کر رہی تھی، وہ نہیں جانتی تھی کہ کتنے میٹر پر گولڈ میڈل ہے، وہ نہیں جانتی تھی کہ جولین کی تھرو کیلئے اس کا بیٹا کتنے سمندر پار کر کے پیرس پہنچا ہے وہ بس اللہ کریم سے دعا کر رہی تھی ہر ماں کی طرح کی یا باری تعالیٰ میرے بیٹے کو کامیاب کردے۔ رب تعالیٰ نے دعا سن لی اور ارشد کی محنت رنگ لائی، قسمت کی دیوی کے ساتھ ساتھ لکشمی کی دیوی بھی ارشد ندیم کے گھر اتر آئی ہے۔
ارشد ندیم کی تھرو نے اسے کروڑوں پتی بنا دیا
7