لاہور(اسلم مراد )پاکستانی فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی اور اپنی متنازعہ بیانات کے زریعے خبروں میں رہنے والی فلمسٹار میرا ان دنوں شدید پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ نہ ان کی شادی ہورہی ہے اور نہ ہی کوئی ان کے ساتھ شادی کرنے کوتیار ہے ۔ گزشتہ روز بھی شوبز کے ایک صحافی نے ان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا اورکہا کہ نیلم منیر کی شادی ہوگئی ہے آپ کیا کہیں گی جس پر ان کا کہنا تھا کہ نیلم کی بھی شادی ہوگئی ہے لیکن میری شادی کیوں نہیں ہورہی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اب مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا ۔ اداکارہ میرا نے انتہائی افسردہ لہجے میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انکی شادی ہو جائے لیکن کوئی بھی ان سے شاد ی کرنے کو تیار نہیں ہے ۔
اداکارہ میرا شادی نہ ہونے پر افسردہ
1