پاکستانی بلے باز احمد شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ چیمپئن کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ کھیل میں اقربا پروری، جھوٹے وعدے اور ڈومیسٹک کرکٹرز کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے باعث اس کپ میں حصہ نہیں لے رہے۔
احمد شہزاد نے کہا ایک طرف ملک مہنگائی، غربت اور حد سے زیادہ بلوں کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینٹورز پر بھاری رقم ضائع کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستانی کرکٹر نے مزید کہا کہ سرجری آلات کی عدم دستیابی ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے زوال کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا بطور پاکستانی اور شائقین کرکٹ وہ اس نظام کی حمایت نہیں کرسکتے۔