بلوچستان حملوں کے بعد کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات پر بحث کرنے کے بجائے کہ پاکستان کے کس علاقے کے لوگوں کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، اگر میں یہ کہوں کہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا تو میرے خیال میں یہ ملک کے لیے زیادہ مناسب اور موثر ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں حالیہ خوفناک حملوں میں 14 سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 50 افراد شہید ہوئے ہیں۔