عالمی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی باقاعدہ طور پر قبول کرلی۔ ڈیموکریٹک نیشنل کنونش سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی سے دل ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور صدر بائیڈن اس جنگ کو روکنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ کا واپس وائٹ ہاؤس جانا ملک کیلئے خطرناک ہوگا، اگر وہ انتخابات جیتے تو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے انتہا پسندوں کو آزاد کردیں گے۔