لاہور (اسلم مراد ) جس طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو جرمانہ کیا جاتا ہے اس طرح ائیر لائنز کو بھی جرمانے کیے جاتے ہیں۔
اس طرح کا ایک واقع اس وقت پیش آیا جب ائیر انڈیا کی پرواز ممبئی سے سعودی عرب کے شہر ریاض گئی لیکن جب ریاض ائیر پورٹ کے ایوی ایشن حکام نے چیک کیا تو ائیر انڈیا پرواز کا کریو غیر تربیت یافتہ نکلا جس پر ایوی ایشن قوانین کے مطابق نہ صرف ائیر لائن کو جرمانہ کیا گیا بلکہ ائیر لائن کے ایم ڈی اور آپریٹننگ آفیسر کو بھی الگ الگ جرمانے کیے گئے کہ انہوں نے عوام کی جان خطرے میں کیوں ڈالی، ائیر انڈیا نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔