Home » آخر پانی کی بوتلوں میں یہ لکیریں کیوں موجود ہوتی ہیں؟

آخر پانی کی بوتلوں میں یہ لکیریں کیوں موجود ہوتی ہیں؟

ہمارے اردگرد متعدد ایسی اشیا ہوتی ہیں جو دیکھنے میں تو سادہ ہوتی ہیں مگر ان میں مختلف اسرار چھپے ہوتے ہیں۔

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

جیسے جینز کی پینٹ میں چھوٹی جیب کیوں ہوتی ہے یا جینز کی جیبوں کے ساتھ بٹن کیوں ہوتے ہیں، متعدد افراد کو ان کا مقصد معلوم نہیں ہوتا۔

اسی طرح کا ایک عجیب معمہ روزمرہ میں استعمال ہونے والی پانی کی بوتلوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور وہ ہے ان میں موجود لکیریں۔

پیاس لگنے پر آپ کسی بھی دکان سے پانی کی بوتل خرید سکتے ہیں، کیا آپ نے کبھی پانی کی بوتلوں کو غور سے دیکھا ہے؟

اگر آپ نے ان بوتلوں کو دیکھا ہے تو کبھی سوچا کہ اکثر بوتلوں کے درمیان میں لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر زیادہ تر افراد لکیروں کی موجودگی کی وجہ سے واقف ہی نہیں یا اس پر توجہ ہی نہیں دیتے۔

ویسے تو بوتلوں کے مختلف ڈیزائن دستیاب ہوتے ہیں مگر ان میں لکیریں ضرور ہوتی ہیں اور ان کی موجودگی کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔

پہلے یہ جان لیں کہ پانی کی بوتلوں کو سخت کی بجائے نرم پلاسٹک سے تیار کیا جاتا ہے۔

نرم پلاسٹک سے تیار ہونے والی بوتلوں کو مضبوط رکھنے کے لیے ان لکیروں کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

اگر یہ لکیریں موجود نہ ہو تو پلاسٹک کی یہ بوتلیں آسانی سے مڑ سکتی ہے جس سے ان کے ٹوٹنے یا پھٹنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی ان لکیروں کی موجودگی کی ایک وجہ ہے۔

یہ لکیریں بوتل کو پکڑنے کے دوران ہماری گرفت کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ ہاتھ سے پھسل نہ جائیں۔

کئی بار ان لکیروں کو اوپر درج وجوہات کے ساتھ ساتھ بوتل کو منفرد بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز